تلنگانہ اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی نے شہر حیدرآباد کی
مشہور گنبدان قطب شاہی کی عظمت کی بحالی کے کاموں کے سلسلہ میں گنبدان قطب
شاہی کے دوسرے طرف چمن کے سامنے دفاع کی اراضی کو آغا خان فاؤنڈیشن کے
حوالہ کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ یہاں
پر آڈیٹوریم پارکنگ کیلئے جگہ
فراہم کی جاسکے۔اس کے بدلے دفاع کو اتنی ہی اراضی دوسرے مقام پر الاٹ کی جائے ۔انہوں نے اسمبلی میں اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ آغاخان فاونڈیشن
گنبدان قطب شاہی کی عظمت کی بحالی کے کام کررہا ہے جس کے لئے وہ فاونڈیشن
کے مشکور ہیں۔